۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سمینار سیرت پیغمبر اکرم در نہج البلاغہ قم

حوزہ / مرکز افکار اسلامی قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری ہال میں "سیرت پیغمبر اکرم(ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علماء کرام نے نہج البلاغہ کی روشنی میں سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلووں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی قم کے توسط سے قم المقدسہ کے مدرسہ حجتیہ کے شہید مطہری ہال میں "سیرت پیغمبر اکرم(ص) در نہج البلاغہ" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد عمل میں آیا جس کی نظامت حجت الاسلام والمسلمین سید زاہد حسین بخاری نے کی۔

پروگرام کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین سید جنت علی شاہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا اور آقای روح اللہ اور سید طاہر شیرازی نے بالترتيب نعت رسول مقبول اور منقبت پیش کی۔
سمینار سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلے خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید توقیر عباس کاظمی نے اپنے موضوع "نبوت و امامت در نہج البلاغہ" پر روشنی ڈالتے ہوئے نہج البلاغہ کو صحیح معنی میں اپنی زندگی پر لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مراد رضا رضوی سمینار کے دوسرے خطیب تھے جنہوں نے "سیرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم در نہج البلاغہ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے آئینہ قرار دیا اور کہا کہ نہج البلاغہ کے دروس کو تسلسل سے جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ تعلیمات نہج البلاغہ کو عام کیا جا سکے۔

آخر میں اجتماعی طور تعجیل فرج کے لئے دعای امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی تلاوت کی گئی اور مرکز افکار اسلامی قم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل عباس نقوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .